17 ستمبر، 2024، 6:48 PM

پیجر ڈیوائس دھماکے میں ایرانی سفیر زخمی

پیجر ڈیوائس دھماکے میں ایرانی سفیر زخمی

بیروت میں پیجر ڈیوائس کے دھماکے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بعض ذرائع ابلاغ نے بیروت میں پیجر ڈیوائس کے دھماکے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

لبنان کے ایل بی سی ٹیلی ویژن چینل نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے آفیشل نامہ نگار نے سرکاری نیوز چینل کے ساتھ  ایک انٹرویو میں کہا کہ لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی کو مواصلاتی آلات پر سائبر حملے کے دوران سطحی چوٹیں آئیں ہیں۔

دوسری جانب مجتبیٰ امانی کی اہلیہ نے بھی اپنے ذاتی صفحے پر لکھا کہ لبنان میں پیجر دھماکے کے نتیجے میں مجتبٰی امانی زخمی ہوئے ہیں، لیکن خدا کا شکر ہے کہ خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ مہر نیوز ایجنسی نے ایک گھنٹہ قبل اس واقعے کی اطلاع دی تھی جس کی تصدیق مذکورہ انٹرویو سے ہوگئی ہے۔

News ID 1926717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha